کھیل
09 جولائی ، 2012

ٹینس رینکنگ: فیڈر نمبر ایک بن گئے، ڈبلز میں اعصام ساتویں نمبر پر

ٹینس رینکنگ: فیڈر نمبر ایک بن گئے، ڈبلز میں اعصام ساتویں نمبر پر

لندن … سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ایک بار پھر عالمی نمبر ایک بن گئے ہیں، ڈبلز ٹیم رینکنگ میں پاکستان کے اعصام الحق ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ نئی رینکنگ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر پہلے جبکہ سربیا کے نواک جوکووچ دوسرے اور اسپین کے رافیل نڈال تیسرے نمبر پر ہیں۔ 74 سال بعد ومبلڈن کا فائنل کھیلنے والے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ ویمنز رینکنگ میں روس کی ماریا شراپووا کو ومبلڈن میں شکست کے بعد ٹاپ پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑا، بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ومبلڈن چیمپئن سرینا ولیمز نے 2 درجے ترقی حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ ڈبلز ٹیم رینکنگ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر یان یولین روزے ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

مزید خبریں :