کھیل
09 جولائی ، 2012

ورلڈ جونیئر اسکواش: پاکستان کے 3 کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں

ورلڈ جونیئر اسکواش: پاکستان کے 3 کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں

دوحا … پاکستان کے ناصر اقبال ، حمزہ بخاری اور دانش اطلس ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ قطر کے شہر دوحا میں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے چیوک یان تینگ کو 11-3، 11-5 اور 11-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حمزہ بخاری نے انگلینڈ کے رچی فیلوز کو 14-12، 11-4 اور 11-9 سے ہرایا، جبکہ دانش اطلس نے بھی برازیل کے جوسیمار سلوا کو 11-4، 11-3 اور 11-7 سے شکست دی ۔

مزید خبریں :