پاکستان
09 جولائی ، 2012

لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور، 4 ینگ ڈاکٹرز کو رہا کردیا گیا

لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور، 4 ینگ ڈاکٹرز کو رہا کردیا گیا

لاہور … لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد 4 ینگ ڈاکٹرز کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کردیا گیا۔ بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے 4 ینگ ڈاکٹرز کی لاہور ہائیکورٹ نے 16 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ان ڈاکٹروں کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ رہا کئے گئے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر تجمل، ڈاکٹر مطلوب، ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر عادل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران ڈیڑھ سالہ بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے انتقال کر گیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ 4 ڈاکٹروں کے خلاف درج ہے۔

مزید خبریں :