پاکستان
09 جولائی ، 2012

سینیٹ: مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور اے این پی کا واک آوٴٹ

اسلام آباد … بلوچستان میں پانی کی قلت کے خلاف سینیٹ اجلاس سے مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور اے این پی نے واک آوٴٹ کردیا۔ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایوان سے واک آوٴٹ کردیا جبکہ واک آوٴٹ میں مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی حصہ لیا۔

مزید خبریں :