کاروبار
15 جون ، 2017

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

شہاب عمر ...
بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا تقریباً 330ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے85ارب جبکہ غیرترقیاتی کیلئے245ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 50 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق تعلیم کے لئے 40ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔امن وامان کیلئے 30ارب، صحت کیلئے 17ارب رکھے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ ذرائع نے بتایا ہے کہ زراعت کیلئے 8ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10فیصد اضافے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں فوڈ پوائنٹ کے لئے 200 ملین روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکیج کیلئے گوالمنڈی، جی پی او چوک انڈر پاسز کیلئے 2ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :