دنیا
10 جولائی ، 2012

کیلیفورنیا:جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری

کیلیفورنیا:جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری

کیلیفورنیا .. . . امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے مگر کئی عمارتوں کے لپیٹ میں آنے کاخدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔آگ کیلیفورنیا کی شمالی کاونٹی Colusa میں لگی ہوئی ہے اور اب تک ڈھائی ہزار سے زائد ایکٹرعلاقہ اس کی لپیٹ میں آچکا ہے۔میکس ویل کے جنوبی علاقے میں لگی اس آگ کو بجھانے کے لیے درجنوں فائرانجن علاقے میں ہیں اورانہیں ہیلی کاپٹروں اور ائرٹینکروں کی مدد بھی حاصل ہے۔25سے زائد عمارتوں کے لپیٹ میں آنے کاخدشہ ظاہرکرتے ہوئے حکام نے لوگوں کوآگ سے الرٹ کردیاہے اور صورتحال پر قابوپانے میں کئی روز لگنے کااندیشہ ظاہر کیا گیاہے۔

مزید خبریں :