صحت و سائنس
02 فروری ، 2012

چینی کا زہر سالانہ 3کروڑ 50لاکھ افرا د کی جان لیتا ہے

چینی کا زہر سالانہ 3کروڑ 50لاکھ افرا د کی جان لیتا ہے

کراچی…رفیق مانگٹ…سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی ایک زہر ہے، دنیا بھر میں چینی کے استعمال سے 3کروڑ50لاکھ(35ملین) افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، چینی کی مقدار کا معمولی استعمال نقصان دہ نہیں لیکن زیادہ مقدار بتدریج موت کی طرف دھکیل دیتی ہے۔ اس کی فروخت کے لئے سگریٹ اور شراب کی طرح سخت ضوابط طے کئے جائیں۔ا نسانی جسم کے لیے چینی کی مقدار مقرر ہے، طبی نکتہ نظر سے مردروزانہ 120گرام جب کہ خواتین90گرام چینی کھاسکتے ہیں ۔مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چینی سے تیار کردہ کھانے کی اشیاء اور مشروبات کئی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں ان میں موٹاپا ، عارضہ قلب ، کینسر اور جگر کے مسائل سمیت کئی دیگر امراض شامل ہیں۔ دنیا بھر میں35ملین افراد کی موت کا سبب بننے والی شوگر کے استعمال کیلئے ٹیکس اور قانونی ضابطے طے کیے جائیں۔امریکی جریدے نیچر میں شائع مضمون The Toxic Truth About Sugarمیں امریکی مصنفین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں موٹاپا ایک مسئلہ بن گیا ہے اوراس کی وجہ چینی ہے جو جسم میں چربی کے ساتھ ساتھ اجزاء کے تحلیلی عمل کو بھی متاثر کرتا ہے۔یہ ہائی بلڈ پریشر،ہارمونز میں غیر توازن اور جگر کو نقصان پہنچاتی ہے۔ محققین نے ایسے تمام مشروبات جن میں چینی کی مقدار زیادہ استعمال کی جاتی ہے ان پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ 17برس سے زائد عمر کے لوگوں کو چینی کی فروخت پر سخت قوانین مرتب کرنے اور اسکول اور کالجز کے باہر ہاکرز اور اسنیکس بار پر کڑی نظر رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :