دلچسپ و عجیب
13 جنوری ، 2012

زیمبیا کے وزیر سیاحت کابونجی جمپ کا مظاہرہ

زیمبیا کے وزیر سیاحت کابونجی جمپ کا مظاہرہ

لوساکا…زیمبیا کے وزیر سیاحت نے سیاحوں کی حوصلہ افزائی اور رسی کے ساتھ لٹک کر چھلانگ لگائے جانے والے کھیل کو محفوظ ثابت کرنے کیلئے بونجی جمپ کا مظاہرہ پیش کیا۔گزشتہ ہفتے زمبابوے میں بونجی جمپ کے دوران آسٹریلوی خاتون سیاح کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا۔ اور وہ چھلانگ لگانے کے بعد رسی ٹوٹنے کے باعث دریا میں جاگری تھی اور معجزاتی طور پر بچ گئی تھی۔اس سلسلے میں زیمبیا کے وزیر سیاحت Given Lubinda نے اس کھیل کو محفوظ ثابت کرنے کے لئے افریقا کے مشہور وکٹری فال برج سے بونجی جمپ لگائی۔وکٹوریا فال برج اور دریائے زیمبی کے درمیان فاصلہ 364 فٹ ہے۔

مزید خبریں :