04 جولائی ، 2017
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں واقع ایک مکان سے 2 خواتین کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق دونوں خواتین کو گھرمیں گھس کرقتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لطیف آباد نمبر 10 کے علاقے بسم اللہ سٹی کے ایک مکان سے 23 سالہ اور 50 سالہ خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مکان دیدار حسین ایڈووکیٹ کا ہے جبکہ قتل ہونے والی خواتین دیدار حسین ایڈووکیٹ کی اہلیہ اور بہو ہیں۔
نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کی مدد سے دونوں خواتین کو قتل کیا،مکان میں گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا ۔
پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔