کھیل
11 جولائی ، 2017

پاکستان کے نسیم اختر نے عالمی انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

پاکستان کے نسیم اختر نے عالمی انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

بیجنگ: پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ نسیم اختر نے چین میں جاری عالمی انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ جیت لی۔

نسیم اختر جونیرز کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں۔

16 سالہ نسیم اختر نے فائنل میں میزبان چین کے کیوئسٹ پی فین لی کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔

پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے نسیم اختر نے ابتدائی فریمز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک موقع پر 1-3 سے پیچھے تھے تاہم انہوں نے پانچویں فریم شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کر لیا۔

ان کی جیت کا اسکور 20-62، 69-68، 37-71، 19-57، 127-06، 84-40، 61-37 اور 74-08 رہا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے 2 کیوئسٹ شریک ہوئے۔ پاکستان کے حارث طاہر کو 16 کے راؤنڈ میں ہم وطن نسیم اختر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نسیم اختر اور حارث طاہر اب بدھ سے چین میں ہی شروع ہونے والی انڈر 21 چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید خبریں :