کھیل
12 جولائی ، 2017

پی سی بی نے کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پی سی بی نے کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جس میں کھلاڑیوں کا معاوضہ 10 فیصد بڑھایا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اس بار 35 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے ہیں جو جولائی 2017 سے 30 جون 2018 تک کے لیے ہیں۔

نئے کنٹریکٹ میں کرکٹرز کے معاوضے میں 10 فیصہ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کو 6 لاکھ 50 ہزار، بی 4 لاکھ 50 ہزار، سی 2 لاکھ 60 ہزار جب کہ ڈی والوں کو ایک لاکھ 79 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 35 کرکٹرز کو 4 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے جس میں کیٹیگری اے میں 6، بی 4، سی 11 اور ڈی میں 14 کرکٹرز کو رکھا گیا ہے۔

نئے کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر محمد عامر ترقی پاکر بی سے اے کیٹیگری میں شامل ہوگئے ہیں۔

ان کے علاوہ کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور  یاسر شاہ کو بھی اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

عماد وسیم اور حسن علی بھی سی کیٹیگری سے آگے بڑھ کر اے کیٹیگری میں شامل ہوگئے جب کہ بابر اعظم اور اسد شفیق کو بھی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا شکار ہوکر بی سے سی کیٹیگری میں آگئے ہیں۔

جب کہ راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، سہیل خان، شان مسعود، فخر زمان، جنید خان، احمد شہزاد اور شاداب خان بھی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں فہیم اشرف اور رومان رئیس کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

جب کہ پی سی بی نے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :