پاکستان
11 جولائی ، 2012

کراچی: حب چوکی کے قریب دھماکا، 18 افراد زخمی، 4 کی حالت نازک

کراچی: حب چوکی کے قریب دھماکا، 18 افراد زخمی، 4 کی حالت نازک

کراچی … کراچی کے علاقے حب چوکی کے قریب بس اسٹاپ پر دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے، 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں اسپارکو کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایس ایس پی عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ حب چوکی کے قریب بس اسٹاپ پر دھماکا ہوا جس کی نوعیت کا انداز نہیں ہے تاہم ابھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے اسپارکو بس کو نقصان پہنچا ہے جس میں متعدد افراد سوار تھے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی ۔ نمائندہ جیو نیوز مشتاق کمبوہ نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد رینجرز کے اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ ماڑی پور اور مواچھ گوٹھ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 4 زخمی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :