پاکستان
11 جولائی ، 2012

اسکردو : آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

اسکردو : آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

اسکردو … اسکردو ایئرپورٹ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے اسکردو میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر آزمائشی پرواز پر تھا جو اسکردو ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز نثار عباس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر آج صبح گیاری سیکٹر پر اپنے مشن پر روانہ ہوا تھا واپسی پر لینڈنگ کے دوران اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :