پاکستان
19 جولائی ، 2017

ایل او سی فائرنگ؛ پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج

ایل او سی فائرنگ؛ پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے  پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

مزید خبریں :