انٹرٹینمنٹ
03 اگست ، 2017

دلیپ کمار کی طبیعت سنبھل گئی

دلیپ کمار کی طبیعت سنبھل گئی

دلیپ کمار کی طبیعت سنبھل گئی ،انہیں ڈی ہائیڈریشن کے باعث سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ڈاکٹروں کے مطابق عظیم اداکار دلیپ کمار کی طبیعت اب بہتر ہے۔

کروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ابتدا میں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق دلیپ کمار ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو گئے تھے،تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ 94 سالہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو گزشتہ سال دسمبر میں بھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے لیلا وتی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

مزید خبریں :