12 جولائی ، 2012
پالی کیلے…تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روزپاکستان نے کھانے کے وقفے سے قبل 380 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، اس طرح مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 270 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ پالی کیلے کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 299 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، دونو ں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور میں81 رنز کا اضافہ کیا، اس دوران اسد شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، جس کے بعد کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد شفیق 100 اور عدنان اکمل 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔