کھیل
04 اگست ، 2017

باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی

Posted by Geo News Urdu on Friday, August 4, 2017

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے اور فریال نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ لیکن اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ شروع کر دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فریال کی خاطر اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو چھوڑ دیا۔

عامر خان نے یہ شکوہ کیا کہ فریال ہمیشہ سے کسی اور کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور وہ دوسرا شخص کوئی اور نہیں، ایک باکسر ہے۔عامر خان نے کہا کہ انہیں فریال سے علیحدگی پر کوئی دکھ نہیں۔

عامر خان نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلنے والے نہیں۔ اس لیے فریال انھیں اس شخص کی تصویریں نہ بھیجے جسے وہ پسند کرتی ہے۔

انھوں نے فریال کے کچھ میسیجز بھی شیئر کیے جو بظاہر کسی اور شخص سے بات چیت پر مشتمل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہے وہ فریال جس کی خاطر میں نے خاندان اور دوستوں تک کو چھوڑ دیا۔

 

دوسری جانب فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر عامر خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے اپنے اہلخانہ کو میرے لیے نہیں چھوڑا بلکہ اس لیے چھوڑا کیوں کہ انہوں نے آپ کو لوٹا۔ غلط باتیں پھیلانا بند کریں۔‘

فریال نے کہا کہ وہ گھر اور اپنے بچوں کے بلز ادا کرتی رہی ہیں اور پہلے ہی اکیلی ماں کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

فریال نے کہا کہ انھوں نے شادی بچانے کے لیے سو فی صد کوشش کی اس لیے ان کا سر بلند ہے۔ عامر خان ایک برا رول ماڈل ہے۔ ہمیشہ عورتوں اور شراب کے اردگرد رہتا ہے اور پھر خود کو مسلمان بھی کہتا ہے اور چیرٹی بھی چلاتا ہے۔

 

مزید خبریں :