انٹرٹینمنٹ
12 جولائی ، 2012

عامر خان کو بھارت کا وزیراعظم ہونا چاہیے،شکتی کپور

عامر خان کو بھارت کا وزیراعظم ہونا چاہیے،شکتی کپور

ممبئی…بھارتی اداکار عامر خان کے فینز کی تعداد میں ان کے پہلے ٹی وی شو کے ذریعے اضافہ تو ہوا ہی ہے اور اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے نام اداکار شکتی کپور کی۔ زیادہ تر منفی رولز میں نظر آنے والے بالی ووڈ اداکار شکتی کپور عامر خان کے ٹی وی شو’ ستیامیو جئے آتے‘ کے معاشرے پر مثبت اثرات سے بے حد متاثر۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر خان نے ایک بہترین شو پیش کیا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت تھی اور بلاشبہ وہ اس شو کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لا پائے ہیں۔ ان کی رائے میں عامر خان کو اپنا کام جاری رکھنا چائیے اور شو کے مزیدمناظر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا جانا چائیے تاکہ وہ صحیح معنوں میں بھارت کے صورتحال بدل سکیں۔

مزید خبریں :