کھیل
12 جولائی ، 2012

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ

لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا سے قبل محمد یوسف ایکشن میں دکھائی دیئے اوران کے بارے میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے، لیکن سلیکٹرز کا موٴقف تھا کہ محمد یوسف ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی فارمنس اور فٹنس ثابت کریں گے تو انہیں زیرغور لایا جائے گا۔ محمد یوسف نے آئندہ سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے انہوں نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ محمد یوسف قائد اعظم ٹرافی اور دوسرے ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزید خبریں :