کھیل
12 جولائی ، 2012

سعودی خواتین ایتھلیٹس کو لندن اولمپکس میں شرکت کی اجازت

سعودی خواتین ایتھلیٹس کو لندن اولمپکس میں شرکت کی اجازت

ریاض … سعودی عرب نے اولمپکس گیمز میں خواتین ایتھلیٹس کو شرکت کی اجازت دے دی، انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھی سعودی خواتین ایتھلیٹس کی انٹری وصول کرنے کرتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کا دستہ اولمپکس گیمز کا وہ واحد دستہ ہوتا تھا جس میں کوئی خاتون ایتھلیٹ شامل نہیں ہوتی تھی، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر سعودی عرب کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا تھا، سعودی حکام نے پہلی بار لندن اولمپکس میں خواتین ایتھلیٹس کو بھیجنے کی اجازت دی ہے۔ سعودی عرب کی ودجان علی سراج جوڈو اور سارا اطر 800میٹر ریس میں حصہ لیں گی۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھی سعودی ویمنز ایتھلیٹس کی انٹری کی اجازت دیتے ہوئے سعودی حکام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :