پاکستان
12 جولائی ، 2012

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد … وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور، خیبر ایجنسی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، مردان، نوشہرہ، چترال، خیبر ایجنسی، ایبٹ آباد، کوہاٹ، مالا کنڈ ایجنسی، ہنگو اور غذر میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جو شدید نوعیت کا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ یہ جھٹکے تقریباً 30 سیکنڈز تک محسوس کئے گئے، دوسری جانب چترال میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پنجاب کے لاہور، جہلم، چنیوٹ، سرگودھا، منڈی بہاوٴ الدین، ساہیوال، جلالپور بھٹیاں، بھیرہ، قصور، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 194 کلو میٹر تھی۔ نمائندگان کے مطابق زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :