سڑکوں کو خوبصورت بناتا انوکھا فنکار

بشکریہ گوگل۔

کیلیفورنیا کے شہر ریڈ وُڈ میں ڈے مون نامی گرافک فنکار نے سڑکوں کو شیڈو پینٹگ کے فن سے سجا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

ریڈ وُڈ سٹی میں ہر راہ گزر ڈےمون کی شیڈو پینٹنگ کے فن کو دیکھ کر کنفیوز ہوجاتا ہے۔

بشکریہ گوگل۔

ڈے مون بیلنگر ایک گرافک فنکار ہیں ان کا تعلق سان فرانسسکو سے ہے جہاں انہیں کیلیفورنیا ریڈوڈ سٹی میں سڑکوں پر 20 غیر حقیقی سائے کی پینٹنگ کے فن کا معاوضہ دیا گیا۔

سڑکوں کے سائڈ پر بنا کوئی بھی میل باکس، بینچ ،پارکنگ میٹر اور بائک ریکس سب ہی اپنے سائے سے مختلف دکھ رہے ہوتے ہیں اور یہ ڈے مون کی شیڈو پینٹنگ کے منفرد فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

بشکریہ گوگل۔

ریڈ وُڈ سٹی یہ چیز ہر ایک کو حیران کر دیتی ہے کہ میل باکس کا سایہ ایک مونسٹر کی شکل میں ہوتا ہے جب کہ بینچ کا سائے میں کسی جانور کے روپ رونما ہوتا ہے۔ 

اس فن کو دیکھ کسی کے بھی لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔

بشکریہ گوگل۔

 گرافک فنکار ڈےمون کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ معمولی چیز کو اپنے فن سے غیر معمولی اور خاص کردے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں سڑکوں پر دکھنے والی روزانہ کی اشیاء کو شیڈو پینٹنگ سے توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ 

بشکریہ گوگل۔

ڈے مون اپنی شیڈو پینٹنگ فن کی تصاویر کوانسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین انہیں فولو کر چکے ہیں۔ 

مزید خبریں :