شیطانی سجاوٹ سے خوفزدہ کرنے والا گھر

بشکریہ آڈیٹی سینٹرل۔

بیلا روس کے دارالحکومت منسک سے 5 کلو میٹر دور راٹومکا کے علاقے میں ایک گھر ایسا ہے جس کی سجاوٹ کو دیکھ کر ہر کوئی خوفزدہ ہوجاتا ہے۔

اس گھر کی سجاوٹ درجنوں کھوپڑیوں، ڈھانچوں، چمگادڑوں اور دیگر ڈرؤاںی چیزوں سے کی گئی ہے۔

یہاں کے محلے والے رات تو دور کی بات دن میں بھی اس گھر کی طرف سے گزرنے سے خوف زدہ ہوتے ہیں۔

بشکریہ آڈیٹی سینٹرل۔

یہ گھر راموٹکا میں ہے جہاں چور بھی آنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور حال ہی میں اس ڈراؤنے گھر کی تصاویر بیلاروس میں خوب وائرل ہوئیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ 

اب اس گھر کی تصاویر پوری دنیا میں وائرل ہورہی ہیں اور یہ گھر سب کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں کی جانب سے خوفزدہ کرنے والا گھر شدید تنقید کا نشانہ بھی بن رہا ہے ۔

بشکریہ آڈیٹی سینٹرل۔

مقامی لوگوں نے اس گھر کی تزئین و آرائش پر مقامی حکام کو شکایت درج کی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر بڑوں سمیت بچوں کے دلوں میں بھی خوف پیدا کر رہا ہے جس کے باعث بچے اس جگہ سے گزرنے سے ڈرتے ہیں۔

راٹومکا علاقے کی ایک رہائشی ماریہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فون سے اس گھر کی کچھ تصاویر بنا کر آفس کے ایک ساتھی کو بھیجیں تو وہ اس قدر خوفزدہ ہوئی کہ اس نے فورا اسے ڈیلیٹ کردیا۔ 

یہ گھر دور سے ایک محل کی طرح لگتا ہے لیکن قریب سے بے حد خوفزدہ کر دیتا ہے ۔اس گھر کی روشنی چھت پر لگیں کھوپڑیاں، ڈھانچے سب ہی شیطان کی عکاسی کرتی ہیں اور ڈرا دیتی ہیں۔

بشکریہ آڈیٹی سینٹرل۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک اصل میں ایک عام تاجر ہے جس نے ایک دہائی پہلے اس گھر کی تعمیر شروع کی لیکن 8 سال قبل وہ یہاں سے چلے گئے۔

اس گھر کے مالک نے ابھی دو سال پہلے ہی دوبارہ واپسی کی اور گھر کی تزئین و آرائش کا دوبارہ کام شروع کیا، اب اس گھر کا کام اختتامی مراحل میں ہے۔

تاہم لوگ اب خوفزدہ ہیں کہ کہیں یہ پہلے سے زیادہ خوفناک گھر نا بن جائے۔

بشکریہ آڈیٹی سینٹرل۔


مزید خبریں :