13 جولائی ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…فن کسی چیز کا محتاج نہیں ہوتا صرف صحیح انداز میں پیش کرنے کا ہنر آنا چاہیے۔چین سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹوں نے دو سال کی کڑی محنت کے بعد ملک کی شہرہ ِ آفاق تاریخی پینٹنگRiverside Sceneکو مکمل طور پر ایک لکڑی کے تنے پر تراش ڈالا ہے۔اس پینٹنگ کو لکڑی پر تراشنے کے لیے چار میٹر قطر اور چھ میٹرلمبی جڑ والا،13.6ٹن وزنی درخت کا چناؤ کیا گیا۔16آرٹسٹوں کی مشترکہ کاوش سے تیار ہونے والی اس مبہوت کن شاہکار پینٹنگ میں314اشکال موجود ہیں جن کے چہروں پر مختلف زاویے اور جسم کے الگ الگ انداز نمایاں ہیں۔