Time 03 ستمبر ، 2017
کھیل

احمد شہزاد ورلڈ الیون کے خلاف عمدہ کارکردگی کے لئے پر امید

تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی احمد شہزاد ورلڈ الیون کے خلاف عمدہ کارکردگی کے لئے پر امید ہیں۔

پاکستان میں انڑنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے سبب کئی کھلاڑی اپنے ہوم کرؤاڈ اور  گراؤنڈ پر کھیلنے سے محروم رہے ہیں۔

2015ء میں زمبابوے کے مختصر دورہ پاکستان کے بعد اب ورلڈ الیون کے لاہور میں تین ٹی 20میچوں کے لیے پاکستان آنے کے سبب یہ تشنگی بہت سے کرکڑز کے لیے ختم ہونے کا سبب بن رہی ہے۔

دائیں ہاتھ کے اوپنر احمد شہزاد جنھوں نے 7مئی 2009ء کو دبئی انڑنیشنل اسٹیڈیم میں آسڑیلیا کے خلاف اولین ٹی 20 میچ کھیلا تھا اور ستمبر 2015ء میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف 2 ٹی 20 میچوں میں ایک نصف سنچری کیساتھ 73رنز بنائے تھے۔

احمد شہزاد نے 48 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کے لیے 24.63 کی اوسط سے 1133 رنز ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں عمر اکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کے بعد احمد شہزاد ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں،13ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا ٹی 20 احمد شہزاد کے کیرئیر کا 50 واں میچ ہوگا۔

30مارچ 2014ء کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف احمد شہزاد نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 111 رنز بنا کر پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہو نے کا اعزاز حاصل کیا جس نے تینوں فارمیٹ یعنی ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں سنچری بنائی۔

دنیا کے اب تک 9 کھلاڑی ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں اور ان میں جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی بھی شامل ہیں جو کہ ورلڈ الیون کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان آرہے ہیں۔

مزید خبریں :