Time 04 ستمبر ، 2017
کھیل

کوہلی نے ٹنڈولکر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ورات کوہلی — فائل فوٹو

کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں 4 دن میں دو سینچریاں اسکور کر کے ون ڈے کرکٹ میں اپنی سینچریوں کی تعداد 30 تک پہنچا دی۔

18 اگست 2008ء کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے ورات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سینچری 24دسمبر 2009ء کو ایڈن گارڈن کول کتہ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائی۔

یہ ورات کوہلی کے کیرئیر کا 14واں ون ڈے انڑنیشنل تھا۔

انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلور کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے ورات کوہلی نے 12سینچریاں ہوم گراونڈ اور 18بھارت سے باہر کھیلتے ہوئے بنائی ہیں۔

5 نومبر 1988ء کو دہلی میں پیدا ہونے والے 28 سال کے کوہلی نے 30ویں ون ڈے سینچری بنا کر آسڑیلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی 30 سینچریوں کے ریکارڈ کو برابر کر دیا۔

پونٹنگ نے آسڑیلیا کے لئے 1995ء سے 2012ء کے عرصے میں 375ون ڈے کھیل کر 30سینچریاں بنائی تھیں۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بھارت کے سچن رمیش ٹنڈولکر نے بنائیں۔

1989ء سے 2022ء کے دوران ٹنڈولکر نے ریکارڈ 463 ون ڈے کھیل کر 49 مرتبہ تین ہندسوں کی اننگز کھیلی تھیں۔

مزید خبریں :