05 ستمبر ، 2017
آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہرسے برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ نے نارواسلوک کیا ۔
عمران طاہرجو ان دنوں انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں،انہیں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آمد کے لئے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
عمران طاہر 5 جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ورلڈ الیون میں شامل ہے ،جو پاکستان میں آزادی کپ کھیلنے کے لئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی ،تین ٹی 20 میچز,13,12 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے آج سوشل میڈیا پر ویزہ پراسس میں پیش آنے والی مشکلات پر اظہار خیال کیا ،عمران طاہر نے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستانی قونصل خانے برمنگھم گیا ،اس دوران صورتحال ناخوشگوار رہی ۔
ان کا مزید کہناتھاکہمجھے اور اہل خانہ کو پاکستانی ویزے کے لئے ہائی کمیشن کے عملے میں 5 گھنٹے انتظار کرایا اور بعد میں کہا کہ دفتری اوقات ختم ہوگئے ہیں،تاہم ہائی کمشنر ابن عباس نے مداخلت کی ،جس کے بعد انہیں ویزے جاری کئے گئے۔