’عثمان شنواری کے ساتھ پھر وہی ہوا جو ساڑھے 3 سال پہلے ہوا تھا‘

— عثمان شنواری

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی 20میں نوجوان بولر عثمان شنواری کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ویسا ہی سلوک ہوا جیسا ساڑھے تین سال قبل اُس وقت کے کپتان محمد حفیظ نے ان کے ساتھ کیا تھا۔

بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کو کمر کی تکلیف میں مبتلا حسن علی کی خدمات حاصل نہ تھیں ،ایسے میں کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ عثمان خان شنواری کو موقع دیا۔

یہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر کا پاکستان کے لئے تیسرا ٹی20 تھا ،جو وہ44 ماہ کے طویل عرصے بعد کھیل رہے تھے۔

کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ الیون کی اننگز کے پانچویں اوور میں عثمان شنواری سے واحد اوور کروایا ، جس میں انہوں نے دس رنز دئیے۔

11دسمبر 2013ء کو اپنے اولین ٹی 20 میں بھی عثمان کے ساتھ اُس میچ کے کپتان محمد حفیظ نے ایسا ہی کیا تھا۔

وہاں عثمان نے ایک اوور میں 9 رنز دئیے تھے،تاہم ایک دن بعد سری لنکا کے خلاف دبئی میں محمد حفیظ نے میڈیا کی تنقید اور چئیر مین پی سی بی کی مداخلت پر عثماُن شنواری کو نہ صرف حتمی ٹیم میں شامل کیا تھا بلکہ چار اوورز بھی کروائے تھے،جہاں بائیں ہاتھ کے بولر نے 13 اکانومی کیساتھ 52رنزبناء کسی وکٹ کے دیے تھے۔

مزید خبریں :