13 جولائی ، 2012
ممبئی … بولی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی سلمان خان کو عمر کا طعنہ دے دیا۔ کترینہ نے کہا کہ سلمان خان طے کر لیں کہ انہیں کب شادی کرنی ہے۔ سلو بھائی کو ان کی بڑھتی عمر کا طعنہ تو کئی لوگوں نے دیا ہو گالیکن اب کترینہ بھی اس صف میں شامل ہو گئیں ہیں۔فلم ایک تھا ٹائیگر کی تشہیری تقریب میں میڈیا کے سوال پر کہ 46 سالہ سلمان خان کب شادی کریں گے؟کیٹ نے کہا کہ یہ سلما ن خان خود سوچیں جبکہ دبنگ خان کہتے ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ سب کیوں ان کی شادی کے پیچھے پڑے ہیں۔؟؟ میری شادی سے کسی کو کیا فائدہ ہوگا؟۔ کترینہ نے سلمان خان کو جس طرح کھل کر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے، ہو سکتا ہے اس میں سلو کیلئے کوئی خاص اشارہ بھی ہو۔