15 ستمبر ، 2017
پاکستان کرکٹ بورڈ اور بوم بوم شاہد آفریدی کے درمیان سرد جنگ میں کسی حد تک کمی کا پہلا منظر دیکھنے کو ملے گا۔
اب سے تھوڑی دیر بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جہاں سابق کپتان نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آنے کے لئے حامی بھر لی ہے۔
یاد رہے گزشتہ رات بوم بوم نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی سی بی ایوارڈ ز میں یونس خان کی طرح جانے سے گریز کیا تھا۔
27 ٹیسٹ 398 ون ڈے اور 98 ٹی 20 کھیلنے والے والے سابق کپتان اور پی سی بی کے درمیان تنازع کی ایک بڑی وجہ انھیں الوداعی میچ نہ کھیلنے دینا ہے۔
1996ء سے 2016ء تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی اب قذافی اسٹیڈیم آنے پر رضا مند ہوئے ہیں ،قوی امکان ہے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگائیں گے،اور شائقین کی محبتوں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیں گے۔