13 جولائی ، 2012
کیوٹو…ری پبلک آف Ecuador کے گھنے جنگلات میں ایک ایسی انوکھی مچھلی پائی جاتی ہے جس کے دانت اس قدر تیز ہیں کہ ان سے لکڑی تک باآسانی کاٹی جا سکتی ہے۔Piranha نامی اس مچھلی کے دانتوں کی تیزی دکھانے کیلئے چند افراد نے اس کو پانی سے نکا ل کر اس کے منہ میں ایک درخت کی ٹہنی رکھی جسے اس نے ایک ہی وار میں اپنے دانتوں سے کاٹ دیا۔اسی طرح وقفے وقفے سے یہ مچھلی اپنے منہ میں رکھی ٹہنیوں کو دانتوں سے کاٹ کر مختلف حصوں میں تقسیم کر تی رہی کہ جیسے اس کے منہ میں تیز دھار والی قینچی لگی ہو ئی ہو۔ واضح رہے کہ یہ مچھلی اگر انسانی جسم کے کسی بھی حصے میں کاٹ لے تو اس کی دانتوں کی تیزی کے باعث نا صرف گہرے زخم ہو جاتے ہیں بلکہ نو بت ٹانکوں تک پہنچ جاتی ہے۔