13 جولائی ، 2012
لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلیوفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی پالتو بکری کو سمندر کی لہروں پر سرفنگ کی تربیت دے رکھی ہے۔جہاں گذشتہ کئی سالوں سے گوٹی(Goatee)نامی یہ بکری سرفنگ بورڈ پراپنے مالک کیساتھ سرفنگ کا مزا لیتی آئی ہے وہیں اب اسکا بچہ پسمو(Pismo)میں بھی والدہ کیساتھ سرفنگ کرنے لگا ہے۔گذشتہ دنوں یہ بکری اور اسکا بچہ دنوں اکیلے ہی سرفنگ بورڈ پر سمندر کی لہروں سے کھیلتے نظر آئے جس نے ان دونوں کو راتوں رات مقامی آبادی میں اسٹار بنادیا ہے۔