Time 25 ستمبر ، 2017
پاکستان

ایف سی بلوچستان کا آپریشن، چار مطلوب دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں آپریشن کے دوران چار مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد اغوا، ریلوے لائنوں پر دھماکوں، بجلی لائنوں کو تباہ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

اعلامیے کے مطابق آپریشن میں 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سمیع اللہ نامی خودکش حملہ آور بھی شامل ہے جس کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں ایل ایم جیز، ایس ایم جیز، رائفلز اور پستول شامل ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ آپریشن میں 16 کلو دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، راکٹس اور مارٹر گولے بھی برآمد کیے گئے۔

مزید خبریں :