شاہد آفریدی بھی فواد عالم کی حمایت میں بول پڑے


کراچی: مسلسل تنقید اور میڈیا کی جانب سے توجہ مبذول کروائے جانے کے باوجود قومی سلیکشن کمیٹی نے فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں موقع نہیں دیا۔

اب نظر انداز کرکڑز کے لئے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم نے کہا کہ فواد عالم کی اہلیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فواد ایک با صلاحیت کرکڑ ہے اور اس کی عمدہ پرفارمینس کو یوں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے پاکستان کے لئے تین ٹیسٹ 38ون ڈے اور 24 ٹی 20 کھیلنے والے فواد عالم منگل سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

چند دن قبل فواد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قائد اعظم ٹرافی میں اچھی پرفارمینس کے لئے نیک خواہشات کے متمنی ہیں۔

مزید خبریں :