Time 29 ستمبر ، 2017
سائنس و ٹیکنالوجی

شوگر چیک کرنے کیلئے بغیر سوئی والی ڈیوائس متعارف

شوگر کے مریضوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب انہیں اپنی شوگر چیک کرنے کے لیے سوئی کی مانند باریک پن چبھونے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

امریکی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کی مطابق دنیا بھر میں اس وقت 50 کروڑ افراد ذیابطیس کے شکار ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں اس الیکٹرانک ڈیوائس کی فروخت کے لیے فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی(ایف ڈی اے)نے منظور ی دے دی ہے، اس ڈیوائس کے ذریعے جسم سے بغیر خون نکلے اور سوئی چبھے شوگر چیک کی جاسکے گی۔

ماہر ذیابطیس کے مطابق شوگر ڈیوائس گیم چینجر اور شوگر کنٹرول کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی اور یہ آئندہ سال تک پاکستان میں بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوگی جب کہ یہ ڈیوائس ان لوگوں کے لیے زیادہ مفید رہے گی جن کی شوگر بہت زیادہ اوپر نیچے رہتی ہے۔

اس ڈیوائس میں موبائل فون نما ریڈر اور جلد پر چپکانے والا سینسر بھی موجود ہوگا، بوتل کے کیپ کی شکل والے سینسر میں ایک سوئی موجود ہوگی جو خود بخود جلد میں داخل ہوجائے گی، اس ڈیوائس کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہوگی کہ یہ ہر 8 گھنٹے بعد جسم میں موجود گلوکوز کا تجزیہ بھی بتاسکے گی۔

اس ڈیوائس کی ابتدائی قیمت 15 ہزار ہوگی اور سالانہ اس کا خرچہ 2 لاکھ روپے تک ہوگا۔

اس ڈیوائس کے ذریعے شوگر کو بڑھنے سے روکنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت آسان ہوجائے گا جس سے نہ انسولین لینا پڑے گی اور نہ دوا کی ضرورت رہے گی، اس آلہ کی وجہ سے تین مہینے کے ٹیسٹ کرانے کی بھی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

مزید خبریں :