01 اکتوبر ، 2017
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ نواز پٹرول مہنگا کر کے عوام سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا انتقام لے رہی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بم گرا کر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، پیپلزپارٹی اس کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔
بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ نہ صرف نواز شریف بلکہ پوری ن لیگ نااہل ہے، ن لیگ والے توبہ تائب کرلیں اور عوام کے غیض وغضب سے بچیں۔