Time 06 اکتوبر ، 2017
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 844 پوائنٹس اضافے کیساتھ 41 ہزار 312 پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دن مثبت رہا، 100 انڈیکس 844 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 312 پر بند ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کے آغاز سے مثبت رجحان دیکھا گیا جو اختتام کاروبار تک برقرار رہا۔

آج 14 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8642 ارب روپے ہوگئی جو گذشتہ روز کے مقابلے میں 140 ارب روپے زائد ہے۔

مزید خبریں :