14 جولائی ، 2012
بیجنگ … پاکستان کے محمد ماجد اور حنین عامر نے ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے ابتدائی میچز جیت لئے۔ چین کے شہر ژوئی میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے حنین عامر نے متحدہ عرب امارات کے عمر احمد ہاشم کو 0۔4 فریم سے ہرا دیا، حنین کی کامیابی کا اسکور 59-27، 79-24، 65-24 اور 68-17 رہا، پاکستان کے دوسرے کیوئسٹ محمد ماجد کو لیبیا کے کیوئسٹ کے خلاف واک اوور ملا۔