کھیل
14 جولائی ، 2012

اسپین: پام پلونا بل ریس ، بپھرے بیلوں نے 4 افراد کو زخمی کردیا

اسپین: پام پلونا بل ریس ، بپھرے بیلوں نے 4 افراد کو زخمی کردیا

میڈرڈ … اسپین کے بیلوں نے پام پلونا بل ریس کے آخری دن 4 افراد کو اسپتال پہنچا دیا۔ اسپین کے شہر پام پلونا میں 8 روز سے جاری مشہور بل ریس میلہ آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا، دوڑ کے آخری روز بیلوں نے 4 افراد کواسپتال کی راہ دکھائی، 2 نوجوانوں کے سر پر چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کے گھٹنے اور ایک کا کندھا زخمی ہوا۔ہر روز سینکڑوں افراد سفید لباس اور گلے میں لال رومال ڈال کر اپنی رفتار اور جذبے کا امتحان 650 کلو وزنی بیلوں سے مقابلے میں آزماتے رہے۔ ریس میں زیادہ تر افراد کو چوٹیں گرنے سے لگیں،مگر حوصلے کم نہ ہوئے۔

مزید خبریں :