10 اکتوبر ، 2017
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے نومبر میں ہونے والی ٹی 20 گلوبل لیگ ملتوی کر دی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ منگل کی صبح بورڈ کی ایمرجنسی ٹیلی کانفرنس میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے حوالے جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کو کئی چیلنجز درپیش تھے جن میں ایونٹ کےلیے براڈ کاسٹ ڈیل کا نہ ہونا اور ٹائٹل اسپانسر کا نہ ملنا ہے۔
اگرچہ مقامی ٹی وی چینل سپر اسپورٹس ایونٹ دکھانے کے حوالے سے معاہدہ ہونے کے کافی قریب ہے لیکن اس معاہدے کی مالیت اندازوں سے کافی کم ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے سربراہ نے رپورٹرز کو بتایا تھا کہ کرکٹ جنوبی افریقا کو ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن سے 25 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے جو کہ تنظیم کے مجموعی نقد اثاثوں کا نصف ہے۔