10 اکتوبر ، 2017
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور وہ کوشش کریں گے کہ مستقبل کی سیریز میں غلطیوں کو نہ دہرائیں۔
میچ کے بعد اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے بہترین بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف تیاری پوری تھی تاہم بیٹنگ کی وجہ سے مایوسی ہوئی۔
دونوں میچوں میں ٹاس ہارنے والے سرفراز کا کہنا تھا کہ ایشین کنڈیشنز میں ٹاس اہم ہوتا ہے اور ٹاس ہارنا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پہلے ٹیسٹ یا دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کوئی بلے باز ایسی اننگز کھیل جاتا تو میچ کا نیتجہ کچھ اور ہوتا۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 68 رنز سے شکست ہوئی تھی۔