دنیا
03 فروری ، 2012

پاکستان کا سفر کرنے والے امریکی شہری محتاط رہیں، وکٹوریہ نولینڈ

پاکستان کا سفر کرنے والے امریکی شہری محتاط رہیں، وکٹوریہ نولینڈ

واشنگٹن … امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو ایک نئی ٹریول ایڈوائس جاری کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سفر کے دوران انتہائی محتاط رہیں، اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور ایسی جگہوں سے دور رہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سلالہ حملے کے بعد سے پاکستان میں امریکیوں کے بارے میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں کئی امریکی شہریوں کو اغواء کیا گیا ہے،لہذا ایسی صورتحال میں پاکستان کا سفر کرنے والے شہری نئی سفری ہدایت پر عمل کریں اور محتاط رہیں۔

مزید خبریں :