17 اکتوبر ، 2017
ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔
ملتان کی سیشن کورٹ کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے اور کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔
خیال رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں۔