Time 17 اکتوبر ، 2017
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ میں خود کو ثابت کرنے میں وقت لگے گا، حسن علی


منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ مشکل فارمیٹ ہے، ون ڈے اور ٹی 20 کے برعکس اس فارمیٹ میں انھیں خود کو بہترین ثابت کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا۔

2 ٹیسٹ میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے 23 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں مسلسل کمر کی تکلیف کا شکار ہوں۔

’دورہ ویسٹ انڈیز میں گروئن انجری کے بعد درست ہے کہ ورلڈ الیون کے خلاف لاہور میں کمر درد کے سبب میں دوسرا ٹی 20 نہ کھیل سکا، البتہ دبئی ٹیسٹ میں عدم شرکت کی وجہ گھٹنوں میں تکلیف تھی۔‘

چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹ کی پرفارمنس کے ساتھ بہترین بولر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے کہا کہ بھارت سے شکست اور پاکستان سے دو ون ڈے ہارنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم دباؤ کا شکار ہے اور مشکل ہے کہ یہ ٹیم ہمارے لئے سیریز کے باقی میچوں میں مشکلات کا سبب بنے۔

23ون ڈے میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں وہ بولنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ پر بھی توجہ مرکوز کریں گے تاکہ بطور بیٹس مین بھی اپنی صلاحیتوں سے ٹیم کی طاقت میں اضافہ کر سکیں۔

مزید خبریں :