20 اکتوبر ، 2017
آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے تیسری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کردیا۔
انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں لاہور میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کے موقع پر آئی سی سی میچ ریفری زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ کی تقرری ہوئی ہے۔
زمبابوے کے پائی کرافٹ دونوں ٹیموں کے ساتھ 28 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں میزبان ملک کے امپائروں کی تقرری نہیں ہوتی ہے اسی لئے آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کا تقرر کیا ہے۔
گذشتہ ماہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے ٹی ٹوئینٹی میچوں کے لئے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیا گیا تھا۔
سری لنکن ٹیم 28 اکتوبر کو لاہور آئے گی اور 29 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔