دنیا
03 فروری ، 2012

امریکی فوج 2013 کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی، پنیٹا

امریکی فوج 2013 کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی، پنیٹا

برسلز ... امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکی فوج 2013 میں جنگ کا مشن مکمل کرنے کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی۔ برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکی فوج 2013 میں افغانستان میں اپنی طویل ترین جنگ کی بساط لپیٹنے کے بعد بھی لڑائی کے لیے تیار رہے گی،تاہم انھوں نے کہا کہ وہاں متعین امریکی فوج افغان فورسز کی تربیت، معاونت اور مشاورت کا کردار ادا کریگی، تاکہ 2014 تک افغان فورسز سیکیورٹی کی مکمل ذمے داری سنبھال سکیں۔ دوسری طرف واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے بعض ارکان نے افغانستان میں امن معاہدے کے لیے گوانتانامو کی جیل سے پانچ طالبان کمانڈرز کی رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو عوام کی جانب سے بھر پور رد عمل ہوگا۔

مزید خبریں :