Time 21 اکتوبر ، 2017
کھیل

سرفراز کو ’بکی‘ کی پیش کش! رواں سال میں پاکستانی کرکڑز کے ساتھ تیسرا واقعہ

— فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ’بکی‘ کی آفر رواں سال میں پاکستان کرکٹرز کے ساتھ پیش آنے والا تیسرا واقعہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پی سی بی کو آگاہ کیا کہ دبئی میں انھیں عرفان انصاری نامی شخص نے ’اسپاٹ فکسنگ‘ کی پیش کش کی اور معاملہ کپتان کی شکایت کے بعد سنجیدہ نوعیت اختیار کرگیا ہے۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کیساتھ آئی سی سی بھی حرکت میں آگیا ہے،تاہم جب اس معاملے میں مذکورہ شخص سے جیو نیوز نے رابطہ کیاتو ان کا کہنا تھا کہ پہلا تو ایسا ہوا نہیں،ہو سکتا ہے مذاق میں ایسی بات ہوگئی ہو، بحر حال معاملے کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔

سال 2017ء میں ’بکی‘ کے رابطے اور کھلاڑی کی شکایت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

اس سال دورہ آسڑیلیا میں ٹیسٹ کرکڑ محمد نواز کو پیش کش ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے پی سی بی کو تاخیر سے آگاہ کیا اور انھیں ایک ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرا واقعہ ٹیسٹ کرکڑ عمر امین کیساتھ پیش آیا جنہیں پاکستان سپر لیگ کے دوران پیش کش ہوئی جس کی انہوں نے بروقت اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن کے رکن کرنل (ر) اعظم کو دی،جس کے بعد خالد لطیف اور شرجیل خان کیس سامنے آیا تھا،اور اب تازہ ترین واقعہ کپتان کیساتھ پیش آیا ہے۔

مزید خبریں :