احمد شہزاد نے دبئی میں اسٹائل بدل لیا

احمد شہزاد کا ہیر اسٹائلس کے ساتھ موجود ہیں۔ فوٹو: سید یحییٰ حسینی

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین احمد شہزاد اگرچہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنے ریکارڈ میں زیادہ تبدیلی تو نہیں لا سکے مگر انہوں نے دبئی میں اپنا بالوں کا اسٹائل ضرور بدل لیا۔

احمد شہزاد ان دنوں خراب فارم کے سبب مشکلات کا شکار ہیں، سری لنکا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میں محض 8 رنز بنانے کے باعث انھیں تیسرے، چوتھے اور پانچویں ون ڈے میں منتخب نہیں کیا گیا۔

احمد شہزاد کا نیا ہیر اسٹائل— فوٹو سید یحییٰ حسینی

پانچویں ون ڈے کے حوالے سے بھی احمد شہزاد کو شاید یہ علم تھا کہ وہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا حصہ نہیں ہو گے اسی لیے 25 سال کے دائیں ہاتھ کے بیٹس مین اتوار کو پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ کے بجائے بولنگ کرتے رہے۔

لیکن اس وقت احمد شہزاد کی دبئی میں بالوں کی کٹنگ کی تصاویر کا بڑا چرچا ہے۔ احمد شہزاد نے چند روز قبل دبئی میں ایک سلون سے اسٹائلش انداز کا ہیر کٹ کروایا تھا،جس کی تصاویر اب منظر عام پر آگئی ہیں۔

ان تصاویر میں احمد شہزاد خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں جب کہ تصویر میں واضع طور پر ان خاتون کو بھی دیکھا جا سکتا ہے،جنھوں نے ٹیسٹ بیٹس مین کا ہیر کٹ کیا ہے۔

مزید خبریں :