15 جولائی ، 2012
کھٹمنڈو…جنوبی نیپال میں ہندو زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجہ میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو سے تقریباً 160 کلومیٹر دور ڈسٹرکٹ نوا پاراسی کے قریب ہندو زائرین کو لیجانے والی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور پھسل کر نہر میں جاگری، نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔بس پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے، خیال کیا جارہا ہے کہ بس پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے۔حکام کے مطابق حادثے میں ڈارئیور کے بچ جانے کی امید ہے لیکن ہو سکتا ہے وہ فرار ہو گئے ہیں۔