15 جولائی ، 2012
کراچی …بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق سعید آباد سیکٹر ٹو میں ہونے والی فائرنگ سے مذکورہ دونوں افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد ان میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ادھر ملیر سٹی بس اسٹاپ پر فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔علاوہ ازیں منگھوپیر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔